Innocent Prisoners & Human Rights(IPHR)

A NON-GOVERNMENT ORGANIZATION ESTABLISHED UNDER PAKISTAN’S REGISTRATION ACT 1908

(Registration Number 401-4-322)

جیلوں میں اکثر کمزور یا جھوٹے مقدمات میں پھنسائے گئے افراد قید ہیں۔اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے وکیل کی فیسیں ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ قرآن مجید میں غلاموں اورگردنوں کے آزاد کرانے کی بڑی فضیلت بیان کی گء ہے۔ آپکاتھوڑا سا تعاون مظلوم قیدی اوراس کے خاندان کو نئی زندگی دینے کا سبب بنے گا۔

INNOCENT PRISONERS

جیلوں میں اکثریت اثر و رسوخ اورمالی اعتبار سے کمزور وں کی ہے،جنہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا ہے اور وہ وکیل کی فیسیں ادا کرنے اور دیگر اخراجات کرنے سے قاصرہیں۔اسی لئے وہ اپنی بے گناہی کے باوجود سزائے بھگتنے پر مجبور ہیں۔ اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم پاکستان جیلوں میں قید ایسے بے گناہ افراد کی رہائی کیلئے تمام ضروری مندرجہ ذیل اقدمات کو یقینی بناتا ہے۔

قانونی امداد/وکیل کی فراہمی

مفت قانونی مدد حاصل کرنے کیلئے موصول ہونی والی بے گناہ قیدیوں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال،کیس کے کاغذات اور ثبووتوں کی تصدیق کے بعد قیدی کی رہائی تک وکلاء کی فراہی، عدلتی اور دیگر اخراجات ادارے کی طرف سے فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔

جیلوں کا دورہ

پکھچی خانوں میں قیدیوں کیلئے کھانا اور امداد

جیلوں میں قید افراد کیلئے اچھا کھانہ کسی نعمت سے کم نہیں، کورٹ میں پیشی کیلئے آئے ہوئے قیدیوں کیلئے ادارہ مناسب کھانے کا انتظام کرتا ہے اور غریب بے گناہ قیدیوں کے وکیل کی فیسیں اور انکے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔

HUMAN RIGHTS

انسانی حقوق کا تحفظ سے مراد بچوں،عورتوں،مزدوریا کسی بھی انسانی ذات کو نقصان پہنچنے پر ریلیف فراہم کیا جانا ہے،جس میں کسی انسان کو قید میں رکھنا،حملہ کرنا،قتل کرنا،اعضاء کا کاٹنا،تیزاب پھینکناجیسے کیس شامل ہیں۔

قانونی امداد/وکیل کی فراہمی

انصاف کے حصول کیلئے انسانی حقوق کے مستحق متاثرین کو وکلاء کی فراہی، عدلتی اور دیگر اخراجات ادارے کی طرف سے ادا کیئے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی

ایسے متاثرہ شخص جس کو کسی قسم کے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو،کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیاجاتااور دیگر کاروائی کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

! ایک گزارش

اسلام کی بنیاد پر بنے پاکستان میں ہر طرف خوف کاماحول ہے،مصیبت میں پھنسا ہر انسان اپنی جنگ تنہا لڑنے پر مجبور ہے،ملک میں اب تک کوئی ایسا ادارہ موجود نہ تھاجہاں سے مظلوم کو تحفظ اور انصاف کے ملنے کی امید ہو۔آئیے اس پلیٹ فارم سے امید لگانے والے ہرمظلوم کی مال،جان اور عزت کے تحفظ کیلئے مذکورہ بالا اخراجات اور وسائل کا انتظام کریں۔

جس نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی (القرآن)


ACACF

The Worlds First anti corruption organization
that rescues the victims of corruption
and crime through charity.

Copyright © 2022 – Anit Corruption Anti Crime Forum.

Contact Us

Near High Court Lahore , Pakistan

+92 3040462864