LAHORE DEVELOPMENT AUTHORITY (LDA)

ADVOCATING FOR ANTI CORRUPTION REFORMS

AGAINST THE ILLEGALIZATION OF 600+ HOUSING SOCIETIES

اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم پاکستان ایسے قوانین کی اینٹی کرپشن اصلاحات میں کام کر رہی ہے جیسا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سینکڑوں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے کا یہ اقدام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس سے لاکھوں لو گ متاثر،اپنا حق لینے میں بے بس ہیں۔

لاکھوں خریدار متاثر

ایل ڈی اے کے اس اقدام سے لاکھو ایسے افراد متاثر ہو ئے جنہوں نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجھی سے،ایک ایک روپیہ جوڑ کر پلاٹ خریدے تھے اورگھر جیسی نعمت کا خواب دیکھا تھا مگراب وہ اپنے بنیادی حق سے محروم،محکموں اور بلڈرزکے دفاتر میں چکر لگانے اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ محکمیں یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ یہ اسکیم غیر قانونی ہے ہم کیا کر سکتے ہیں؟اور بلڈر اپنی بے بسی کو چھپانے اور فراڈ کے دھبے سے بچنے کیلئے روز نئے لارے دینے پر مجبور ہے۔

بلڈر اور پراجیکٹ مالکان پریشان

ایل ڈی اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار د ے دینے کے باوجود، بلڈرز کا اپنے سینکڑوں کسٹمرز کو مطمئن رکھنے کیلئے پراجیکٹ پر ڈویلپمنٹ کوجاری رکھنا اورخرید و فروخت کو بحال رکھنا لازمی ہے۔جس کیلئے بلڈرز محکموں کو رشوت کی مد میں منہ بولی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔اس سب کے باوجود بلڈرز اپنے پلاٹ خریداران کو قبضہ،رجسٹری وغیرہ دینے میں بے بس ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بجلی، پانی، سیورج،گیس جیسے سرکاری انتظامات کے حصول کیلئے بھی بلڈرزپریشان،کروڑوں روپے کی رشوت دینے پر مجبور ہیں۔ایل ڈی اے کے اس اقدام سے پراجیکٹ مالکان اور بلڈرز چوری چھپے کام کرنے،اور مجرموں کی طرح اپنے پراجیکٹس کو بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں مگر انہیں اس کا کوئی حل دیکھائی نہیں دیتا۔

محکمہ میں رشوت کا نیا راستہ

ایل ڈی اے اور ذمہ دار محکموں کاخاموشی سے سینکڑوں ہاؤسنگ پراجیکٹس کو پروان چڑھتے دیکھنا اور پھر اچانک سے غیر قانونی قرار دے کر لا کھوں لوگوں کو انکےحق سے محروم کردینا،محض ایک اتفاق نہیں بلکہ انتہائی سوچاسمجھا رشوت کا دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔بلڈرز کا پراجیکٹس کو زندہ رکھنے کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر منہ بولی رشوت کی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔بجلی،پانی،گیس،سیورج اور دیگر سرکاری انتظامات میں ہزاروں رکاوٹیں اور رشوت کی بھاری قیمتوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ہماری کوشش!

ایل ڈی اے کے اس اقدام کے خلاف ادارہ نے ا ینٹی کرپشن اصلاحات میں کام کا آغاز کر دیا ہے،جس سے سینکڑوں پراجیکٹس بحال اور لاکھوں متاثرین اپنا حق حاصل کر سکیں گے۔آئیے ایسے نیک کا م میں،جہاں ہر کوئی بے بس،اپنے حق سے محروم ہے ہمارے ساتھ تعاون کیجئے اور لاکھوں متاثرین کی دعائیں حاصل کیجئے۔

View Illegal Housing Societies list on the LDA Official website …Click here

LEGAL STATUS

Anti-Corruption Anti-Crime Forum Pakistan, ACACF (Registration No. 401-4-322) is a Non-Governmental Organization registered under the Registration Act 1908 of Pakistan.

Contact Us :

A1 Alhamad park peaco road Multan chungi Lahore . +92 3218602040

Office no 23 Riwaz Garden, Near MAO Collage, Lahore . +92 300 4364369


Head Office +92 304 046284 / +92 307 0296086


ACACF

The World’s First anti corruption organization
that rescues the victims of corruption
and crime through charity.

Copyright © 2022 – Anit Corruption Anti Crime Forum.