operation against corruption(OAC)
A NON-GOVERNMENT ORGANIZATION ESTABLISHED UNDER PAKISTAN’S REGISTRATION ACT 1908
(Registration Number 401-4-322)

پاکستان میں بااثرطبقات،جرائم پیشہ افرادعوام سے ناجائزمطالبات منوانے،جبراََ حق سے محروم کرنے،دبانے یا حراساں کرنے کیلئے پولیس اوردیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ملکر نقصان پہنچاتے ہیں اس قسم کے مظلوم افراد جنہیں بیک وقت قانونی، میڈیا، سیکیورٹی، اعلیٰ حکام، اعلیٰ افسران اورعوامی حمایت کی بنیاد پرہرقسم کی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس مظلوم کی مدد کیلئے خاصی رقم، وقت اور افرادی قوت صرف ہوتی ہے اس اقدام کو آپریشن کانام دیا گیا ہے
قانونی امدا د
قانونی امدا د
کسی بھی مظلوم کو ہنگامی آپریشن فراہم کرنے کیلئے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کا جائزہ لینا، کیس کے کاغذات کوسمجھنا، تحقیقات کرنا اور مشاورت کے ساتھ آپریشن کا لائحہ عمل طہ کرنا شامل ہیں جس کیلئے تجربہ کار وکلاء اورتجربہ کار ریٹائرڈ افسران پر مبنی ٹیم اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
سیکیورٹی
ایسے مظلوم جس کی جان کوخطرہ ہو،دھمکی،اغوا یا کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو،ایسے متاثرین کو کسی بھی اقدام سے پہلے محفوظ مقام پر پہنچانااور دیگر کاروائی کے دوران سخت سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے
میڈیا
ایسے متاثرین جن کی آواز میڈیاپر لائے بغیرانصاف ملنا ناممکن ہو ایسے کیسوں کو میڈیا پر اٹھایا جاتا ہے جس میں، میڈیا کی تنخواہیں، پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرانا،اخبارات اور چینلوں پر خبر نشر کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں
اعلیٰ حکام تک رسائی
آپریشن میں عموما ایسے کیس شامل ہوتے ہیں،جن میں مظلوموں کے مد مقابل سرکاری عملے یا افسران کی ملی بھگت کے ساتھ چلنے والے انتہائی باثر اور مضبوط گروہ سرگرم ہوں۔ایسے میں اعلیٰ /مجاز حکا م تک مظلوموں کی آواز پہچانے کیلئے ملاقاتیں کرنا،وفود لے کر جانا اور انصاف کی یقین دہانی حاصل کرنا شامل ہیں۔
عوامی حمایت
ایسے کیس جس میں دیگر اقدامات یا قانونی کاروائیوں کے باوجود انصاف کاملنا ناممکن ہو اور انصاف کی یقین دہانی کیلئے احتجاج ریکارڈ کرانا، ہڑتا ل کرناوغیرہ شامل ہیں جس کیلئے عوا م کو حقائق سے آگاہ کرنا اور مظلوم کے پیچھے کھڑا رہنے کیلئے قائل کرنے والی ہنگامی آگاہی سرگرمیوں کااہتمام کرنا شامل ہیں۔
! ایک گزارش
اسلام کی بنیاد پر بنے پاکستان میں ہر طرف خوف کاماحول ہے،مصیبت میں پھنسا ہر انسان اپنی جنگ تنہا لڑنے پر مجبور ہے،ملک میں اب تک کوئی ایسا ادارہ موجود نہ تھاجہاں سے مظلوم کو تحفظ اور انصاف کے ملنے کی امید ہو۔آئیے اس پلیٹ فارم سے امید لگانے والے ہرمظلوم کی مال،جان اور عزت کے تحفظ کیلئے مذکورہ بالا اخراجات اور وسائل کا انتظام کریں۔
جس نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی (القرآن)