Prisoners Family Rescue (PFR)
A NON-GOVERNMENT ORGANIZATION ESTABLISHED UNDER PAKISTAN’S REGISTRATION ACT 1908
(Registration Number 401-4-322)

اینٹی کرپشن اینٹی کرئم فورم پاکستان کے اس پروگرام سے مراد ایسے بے سہارا خاندانوں کی کفالت کرنا ہے جن کے واحد کفیل (سربراہ) جیلوں میں قید ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں جب ایک عام آدی دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے کیلئے پریشان ہے ایسے میں قیدی کے ان بے سہارا سفید پوش خاندان،اسکی بیوی،بچے،بوڑھے والدین کا سوچیں جو بے گناہی کے باوجودبھوک اورتکلیفوں والی سزا جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اس پروگرام کے تحت ہم قیدی بے گناہ ہوں یا مجرم بلا تفریق انکے ضرورت مند خاندانوں کی مندرجہ ذیل ضروریات کا انتظام کر کے انکی کفالت کرتے ہیں۔
رہائش کا انتظام
قیدیوں کے ایسے مستحق خاندان جن کے پاس رہائش کیلئے کرایہ کے گھر کے علاوہ کوئی انتظام موجود نہ ہو ان کیلئے کرایہ کا انتظام اوریوٹیلٹی بل جیسے بجلی، پانی گیس کے بلوں کی ادائیگی کا انتظام کرتے ہیں۔ اور قیدیوں کے جو خاندان اپنے ذاتی ملکیتی گھروں میں مقیم ہیں ان کیلئے کرایہ کے علاوہ دیگر بل وغیرہ کی ادائیگی کا انتظام کرتے ہیں۔
راشن اور خواراک کا انتظام
قیدیوں کے مستحق خاندانوں کیلئے ہر ماہ خاندان کے افراد اور ضرورت کے مطابق راشن جس میں گھی، دالیں،گوشت،آٹا، چینی اور دیگر ضروری سامان پہنچاتے ہیں۔
بچوں کی تعلیم
قیدیوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے کتابیں،کاپیاں، اسکول و کالج کی فیسیں، یونیفارم، آنے جانے کا کرایہ وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔
علاج معالجہ
قیدیوں کے خاندان میں سے کسی فرد کو عارضی علاج معالجہ کی ضرورت ہو، یا اسکے بوڑھے ماں باپ یا خاندان میں کوئی ایسا مریض جس کی دوائی مستقل بنیادوں پردی جانی ضروری ہو کیلئے دوائی، میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر تمام طبی اخراجات کا انتظا م کیا جاتا ہے۔
تحائف
قیدیوں کے خاندانوں کیلئے عید،تہواریا یوم آزادی جیسے اہم دنوں میں کپڑے،جوتے،اور دیگر تحائف کا انتظام کرتے ہیں۔
ٹریننگ پروگرامات
قیدیوں کے ایسے خاندان بالخصو ص نوجوان اور بچے،جو اس مشکل وقت میں مایوسی اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں یا کریمنل ذہنیت کی طرف چلے جاتے ہیں،ایسے میں تفریحی بشمول تربیتی پروگرامات ان میں جینے کی اور آگے بڑھنے کی ایک نئی امید پیدا کرتے ہیں۔
! ایک گزارش
آئیے مل کرقیدیوں کے بے سہارا خاندانوں کی کفالت اور تربیت کا انتظام کریں تاکہ کوئی محرومی یا مجبوری کسی کو مجرم بننے پر مجبور نہ کرے۔
آپکا تعاون ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں بر باد ہونے اور انکی نسلوں کو مجرم بننے سے بچالے گا۔
Testimonials
سوشل ایکٹوسٹ ۔ لاہور
ممعاشرہ کا انتہائی ضرورت طلب کام ہے ، میں نے ایسے خاندان بھی دیکھیں ہیں جو اپنے والد کو جیل ہوجانے کے بعد پورا خاندان خوراک کی کمی کی وجہ سے ذہنی بیماریمیں مبتلا ہو گیا۔