RURAL DEVELOPMENT DEPARTMENT
PUBLIC SERVICE MONITORING
AGAINST THE GOVERNMENT NEGLIGENCE IN ALLOTMENT FOR 47 YEARS

پبلک سروس مانیٹرنگ ایک بڑا کام ہے۔جس کے تحت ہسپتا لوں، اسکولوں اوردیگر اداروں کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔لیکن فلحال ہم ایسے عوامی مسائل پر کام کر رہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہیں ،جیسا کہ گورنمنٹ کا ایک پراجیکٹ گلبرگ میں مکہ کالونی کے نام سے موجود ہے۔ جس کا رقبہ غریب عوام کے لیے وصول کیا گیا تھا لیکن آج سینتالیس سال گزرنے کے بعد بھی حق داران حق سے محروم ، بے بس، پریشان ، بے یارو مددگار ہیں
(مکہ کالونی) عوامی رہائشی تنظیم۔رہائشی پراجیکٹ آف حکومت پاکستان
مکہ کالونی حکومت کا ایک رہائشی پراجیکٹ ہے جو کہ غریب افراد کیلئے بنایا گیا تھا۔اس کا پرانا نام عوامی رہائشی تنظیم ہے۔اس کے ۴ مرلے کے سولہ سو بارہ یونٹ ہیں۔جو گلبرگ IIIرقبہ آراچنن دیں میں بذریہ ڈی سی حاصل کیا گیا اور اس پراجیکٹ کے سو لہ سوممبران سے یو بی ایل اکاؤنٹ میں فی کس کے حساب سے رقم جمع کر وائی گئی۔اور ریوینیو ریکارڈ میں رقبہ عوامی رہائشی تنظیم کے نام منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں ایل ڈی اے کو ٹاؤن پلیننگ کے بعد ڈیمارکیشن کی ذمہ داری سونمی گئی۔ڈیمارکیشن کے مطابق موقع پر متا ثرین کوقبضہ بھی دے دیا گیا۔ مالکان کو آلاٹمنٹ دی جانی باقی تھی۔کہ ملک میں مارشل لا ء نافذ ہو گیا اور الاٹمنٹ کا کام وہیں رک گیا،اور آج سینتالیس سال گزرنے کے بعد بھی حق داران اپنے حق سے محروم ہیں جبکہ غریب عوام کی رقم سے وصول کی گئی اس زمیں پر قبضہ مافیہ، غنڈہ عناصر، اور بدمعاش سرکاری محکموں کی ملی بھگت کیساتھ ان زمینوں پر قابض ہیں۔یہ اسکیم بلاشبہ حکومتی فراڈ اور افسران کی کرپشن کا سلسلہ بن چکی ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ اس زمین کی بڑھتی ہوئی قیمت نئے فراڈ کے راستے کھول رہی ہے۔پچھلے دنوں اس زمین پر قابضین کے نام جعلی الاٹمنٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم پاکستان نے سینتالیس سال سے پریشان اصل حقداران کوالاٹمنٹ دلوانے کیلئے اس اسکیم میں جاری کرپشن کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔